پاکستان میں کوروناسے مزید63اموات

پاکستان میں کوروناسے مزید63اموات
پاکستان میں کوروناسے مزید63اموات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید63اموات اور ایک ہزار519 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار76 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار435 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117ہے اور5لاکھ55ہزار242 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار480 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا2 ہزار96، اسلام آباد503، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 307 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار921، خیبر پختونخوا 73 ہزار7، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار904، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار191، بلوچستان 19 ہزار084، آزاد کشمیر10 ہزار371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -