وزیراعظم نے سرکاری مصروفیات ترک کردیں، سینئرپارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات ترک کردیں،وزیراعظم نے سینئر پارٹی رہنماﺅں اور وزراکو وزیراعظم ہاﺅس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پربریفنگ لیں گے،وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کریں گے،اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں،ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم تحریک کابھی جائزہ لیاجائے گا۔