منی لانڈرنگ ریفرنس، شہبازشریف کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم،سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کونوٹس 

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہبازشریف کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم،سپرنٹنڈنٹ کوٹ ...
منی لانڈرنگ ریفرنس، شہبازشریف کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم،سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کونوٹس 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کونوٹس جاری کردیا،عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی چھانگا مانگا کی عدالت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف اوردیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی،شہبازشریف کوپیش نہ کرنے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کونوٹس جاری کردیا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے پیش ہونے پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ اپنے ذہنوں سے غلط فہمیاں نکال دو،عدالت کوسمجھ کیارکھاہے؟صبح 5 بجے نکلتے تاکہ وقت پرپہنچتے۔احتساب عدالت نے شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -