یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،حمزہ شہباز

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،حمزہ شہباز
یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازکاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ حکومتی ترجمان جھوٹ بولتے اورسبزباغ دکھاتے ہیں، مہنگائی کیخلاف کچھ نہیں کریں گے توایسے ہی فیصلے آئیں گے،قیمتوں کاجائزہ لیں توآج گروتھ ریٹ منفی میں جارہاہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم اپنے پلیٹ فارم سے اچھے فیصلے کرےگی،پی ڈی ایم اجلاس میں مستقبل کالائحہ عمل طے کیاجائےگا

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -