اسلام آبادہائیکورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا
اسلام آبادہائیکورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سارا ریکارڈ دیکھا اس وقت اسد درانی کیخلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں،ہر عام شہری کی طرح تھری سٹار ریٹائرڈ جنرل کے بھی حقوق ہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کیاوفاقی حکومت کے پاس کھلی چھوٹ ہے کہ کسی کو بھی ای سی ایل میں ڈال دے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت دفاع کے نمائندے کونوٹس کرکے ان سے جواب طلب کرلیاجائے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کسی کوبھی بلانے کی کوئی ضرورت نہیں، ریکارڈ کے مطابق اسد درانی کیخلاف کوئی فریش انکوائری نہیں، ،عدالت نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -