آصف زرداری کا نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،وزیراعظم سے استعفے اورنئے الیکشن کامطالبہ 

آصف زرداری کا نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،وزیراعظم سے استعفے ...
آصف زرداری کا نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،وزیراعظم سے استعفے اورنئے الیکشن کامطالبہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کانواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،سابق صدرنے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پردونوں رہنماو¿ں کاشکریہ اداکیا۔تینوں رہنماو¿ں نے وزیراعظم سے استعفے اورنئے الیکشن کامطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ اورمتفقہ امیدوارتھے،آصف زرداری نے کہاکہ حکمت عملی سے حکومتی طاقتورامیدوارکوشکست دی،سابق صدر اور نوازشریف کاکہناتھا کہ حکومت کے اپنے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسی اتحادسے عمران خان کوجلداقتدارسے رخصت کریں گے۔

تینوں رہنماﺅں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اورلانگ مارچ کی تیاریوں پربھی گفتگو کی،آصف زرداری نے کہاکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے چیئرمین سینیٹ کافیصلہ کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -