قومی اسمبلی نے عمران خان پرعدم اعتمادکردیا،حکومت کوباعزت طریقے سے گھرچلے جاناچاہئے،راجہ پرویز اشرف

 قومی اسمبلی نے عمران خان پرعدم اعتمادکردیا،حکومت کوباعزت طریقے سے گھرچلے ...
 قومی اسمبلی نے عمران خان پرعدم اعتمادکردیا،حکومت کوباعزت طریقے سے گھرچلے جاناچاہئے،راجہ پرویز اشرف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کاکہناہے کہ قومی اسمبلی نے عمران خان پرعدم اعتمادکردیا، حکومت کوباعزت طریقے سے گھرچلے جاناچاہئے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت کواسمبلی میں شکست فاش کی مثال نہیں ملتی،حکومت خفت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے،قومی اسمبلی نے عمران خان پرعدم اعتمادکردیا،شکست کے بعدحکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ کل قومی اسمبلی نے عدم اعتمادکردیا،حکومت کوباعزت طریقے سے گھرچلے جاناچاہئے،ان کاکہناتھا کہ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کررہے توشیروں کی طرح استعفیٰ دیں،پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی،شکست کے بعدعمران خان کے پاس حکومت کرنےکاجوازنہیں رہتا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ان کی اپنی پارٹی کے ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگا دیا،پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری مستعفی ہو جائے ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا تھا اگر گوعمران گو کا نعرہ لگا گھر چلاجاﺅں گا،سب نے گو عمران گو کا نعرہ لگا دیا ہے اب تو گھرچلے جانا چاہئے ،گیلانی صاحب کی کامیابی نے مہر لگا دی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -