پی ایس ایل ملتوی،جس ہوٹل میں کھلاڑیوں کو ٹھہرایا گیا وہاں کونسی تقریبات ہوتی رہیں ؟ نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 

پی ایس ایل ملتوی،جس ہوٹل میں کھلاڑیوں کو ٹھہرایا گیا وہاں کونسی تقریبات ہوتی ...
پی ایس ایل ملتوی،جس ہوٹل میں کھلاڑیوں کو ٹھہرایا گیا وہاں کونسی تقریبات ہوتی رہیں ؟ نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن چھ کو ملتوی کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل تما م کھلاڑیوں کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا لیکن وہاں پروٹوکولز کی سخت خلاف ورزی دیکھنے میں آئی جبکہ ہوٹل میں شادی کی نجی تقریبات بھی ہوتی رہیں اور کھلاڑی سمیت دیگر لوگ ایک ہی لفٹ استعمال کرتے رہے ۔ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کے باعث کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں ۔ 

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے بائیو سیکیو ر ببل کی خلاف ورزی کی جاتی رہی جبکہ مختلف ٹیمز کے کھلاڑیوں کی فیملیز بھی بائیو سیکیور ببل میں آتی جاتی رہیں ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -