قومی کرکٹر حسن علی بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسردہ ہو گئے، اہم ٹوئٹ کردیا

قومی کرکٹر حسن علی بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسردہ ہو گئے، اہم ٹوئٹ کردیا
قومی کرکٹر حسن علی بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسردہ ہو گئے، اہم ٹوئٹ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے پر قومی باﺅلر حسن علی افسردہ ہو گئے اور قومی کرکٹر نے کہاہے کہ ہماری پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیاہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ ملتوی کر دیا گیاہے کورونا کے سامنے آنے والے کے کیسز کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کو تحفظات تھے اور وہ لیگ چھوڑ کر جانا چاہ رہے تھے جس کے پیش نظر اب کرکٹ لیگ کو ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا جس کے بعد تمام افراد کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جس میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور گزشتہ روز تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سات تک پہنچ گئی تھی ، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آج پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -