وزیراعظم عمران خان کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان
وزیراعظم عمران خان کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی سینیٹ کی نشست پر ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزرا اور پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔ جن کو ہمارے حلیفوں کا نظریہ اچھا لگے گا وہ ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ہم اپنے نظریے کیساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن کمیشن شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔پہلے بھی الیکشنز میں ایسا ہوتا رہا ہے،مگر ہم نے اس پر ایکشن لیا اور 20 اراکین اسمبلی کو باہر نکالا۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے تھے کی خرید وفروخت کی سیاست سے ہمیں چھٹکارا مل جائے ، ہم نے آئینی ترمیم کی کوشش کی ، ہم رہنمائی کےلئے سپریم کورٹ بھی گئے۔ خواتین کی نشست پر اپوزیشن کو دلچسپی نہ تھی۔ الیکشن سے پہلے جو ویڈیو اور آڈیو سامنے آئی اس پر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہا تو وہاں کوئی بھی موجود نہ تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -