”پی سی بی نے ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کے ساتھ یہ کام کرنے پر بھی معاف کر دیا تھا “لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے اندر کی بات بتا دی 

”پی سی بی نے ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کے ساتھ یہ کام کرنے پر بھی معاف ...
”پی سی بی نے ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کے ساتھ یہ کام کرنے پر بھی معاف کر دیا تھا “لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے اندر کی بات بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایونٹ کے دوران بائیوسیکیور ببل کے نفاذ میں ناکام رہاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا عاطف کا کہناتھا کہ لاہور قلندرز نے پہلے ہی پی سی بی سے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جائے پی سی بی نے ان کی نہیں سنی اور دیگر فرنچائز کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی بائیوسکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا اور ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کاغذوں پر بائیو سکیور ببل نہیں بنانا تھا بلکہ اسے ہوٹل میں نافذ کرنا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔عاطف رانا نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جانے چاہیے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -