پی ایس ایل سیزن چھ ملتوی ، کھلاڑیوں کو کس ملک سے حاصل کردہ کورونا وایکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

پی ایس ایل سیزن چھ ملتوی ، کھلاڑیوں کو کس ملک سے حاصل کردہ کورونا وایکسین ...
پی ایس ایل سیزن چھ ملتوی ، کھلاڑیوں کو کس ملک سے حاصل کردہ کورونا وایکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے سات کیسز سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل سیزن چھ کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے تاہم دیگر معاملات سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہنگامی پریس کانفرنس تین بجے طلب کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کو ویکسین لگانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں ویکسین سینٹر بھی قائم کر دیا گیاہے ۔محکمہ صحت کے حکام کا کہناتھا کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا سے بچاﺅ کیلئے چینی ویکسین سائنو فارم لگائی جارہی ہے ، زیادہ تر کھلاڑی اور آفیشلز ویکسین لگوانے پر پرجوش ہیں، دو روزمیں تمام کھلاڑیوں، آفیشل اور دیگر افراد کو ویکسین لگا کر محفوظ بنا دیں گے،3 سو سے زائد کھلاڑیوں، آفیشلز اور منتظمین کو ویکسین لگائی جائے گی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -