آصف زرداری کا سردار عمر گورگیج سے رابطہ ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق گفتگو

آصف زرداری کا سردار عمر گورگیج سے رابطہ ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق ...
آصف زرداری کا سردار عمر گورگیج سے رابطہ ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق گفتگو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری نے سردار عمر گورگیج سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق گفتگوہوئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آصف زرداری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے ،جمہوریت بہترین انتقام ہے، اب آگے کی حکمت عملی پر کام کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی سردار عمر گورگیج کاکہناہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -