سینیٹ الیکشن کے بعد حلیم عادل شیخ کو واپس جیل پہنچا دیا گیا

سینیٹ الیکشن کے بعد حلیم عادل شیخ کو واپس جیل پہنچا دیا گیا
سینیٹ الیکشن کے بعد حلیم عادل شیخ کو واپس جیل پہنچا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی کے اسیر رہنما کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے جیل منتقل کیا گیا ہے، ان  کے پیر میں لگی ہوئی راڈ نکالنے کے لیے آپریشن کیا جانا تھا۔وہ چند روز قبل جیل سے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل نے جیل انتظامیہ کو عارضۂ قلب میں مبتلا ہونے اور طبیعت خرابی پر طبی امداد کے لیے درخواست دی تھی جس کے بعد انہیں  این آئی سی وی ڈی سے چیک اپ کے بعد جناح ہسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا تاہم این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد حلیم عادل شیخ کو صحت مند قرار دیا تھا۔