’کوئی رکن اسلام آباد سے باہر نہ جانے پائے‘ وزیراعظم نے حکم دیدیا

’کوئی رکن اسلام آباد سے باہر نہ جانے پائے‘ وزیراعظم نے حکم دیدیا
’کوئی رکن اسلام آباد سے باہر نہ جانے پائے‘ وزیراعظم نے حکم دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس ہفتے کی شام 4 بجے طلب کرلیاگیا،اس حوالے سے وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردی،وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کوآئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی اورتمام ایم این اے کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیاگیا،عامر ڈوگر کے ذریعے تمام ارکان کو پیغام پہنچا دیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -