حکومت نے صادق سنجرانی کو بطورچیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

حکومت نے صادق سنجرانی کو بطورچیئرمین سینیٹ نامزد کردیا
حکومت نے صادق سنجرانی کو بطورچیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے صادق سنجرانی کو بطورچیئرمین سینیٹ نامزد کردیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو نامزد کردیا، وزیراعظم کاکہناہے کہ نئے چیئرمین کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی ہی ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کاکہناہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کوچیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کردیا،ان کاکہناتھاکہ ہفتے کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیاگیاہے،وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ صادق سنجرانی ہمارے سینیٹ چیئرمین کے امیدوارہوں گے ،اپوزیشن ووٹ خریدنے والوںکی نمائندگی کررہی ہے، عمران خان نے کہاکہ انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔