عمران خان نے لاہور سے دو اہم شخصیات کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا 

عمران خان نے لاہور سے دو اہم شخصیات کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا 
عمران خان نے لاہور سے دو اہم شخصیات کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کیلئے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور اور عثمان بزدار کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ دوسری جانب انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل شام چار بجے طلب کر لیاہے ، جس میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی اور عمران خان حکومتی اراکین کو اعتمادمیں لیں گے ۔ اجلاس میں اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -