سینیٹ الیکشن، وہ خاتون رکن اسمبلی جس پر وزیر اعظم کو پکا شک ہوگیا

سینیٹ الیکشن، وہ خاتون رکن اسمبلی جس پر وزیر اعظم کو پکا شک ہوگیا
سینیٹ الیکشن، وہ خاتون رکن اسمبلی جس پر وزیر اعظم کو پکا شک ہوگیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جھنگ سے تعلق رکھنے والی  رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ پر سینیٹ میں ووٹ کے حوالے سے شک کا اظہار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں سینیٹ کی اسلام آباد کی جنرل نشست کیلئے ہونے والی  ووٹنگ کے دوران غلام بی بی بھروانہ کی نقل و حرکت مشکوک تھی۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والی غلام بی بی بھروانہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن کا حصہ تھیں۔

دوسری جانب غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دیا ، اگر وہ ایسا کرتیں تو اعلانیہ طور پر کرتیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید :

قومی -