وزیراعظم کا سپیکر پنجاب اسمبلی سے رابطہ، سیاسی صورتحال اور اعتماد کاووٹ لینے پر مشاورت

وزیراعظم کا سپیکر پنجاب اسمبلی سے رابطہ، سیاسی صورتحال اور اعتماد کاووٹ ...
وزیراعظم کا سپیکر پنجاب اسمبلی سے رابطہ، سیاسی صورتحال اور اعتماد کاووٹ لینے پر مشاورت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے رابطہ کیاہے ، دونوں رہنماﺅں نے سیاسی صورتحال اوراعتماد کاووٹ لینے پر مشاورت کی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیااورپنجاب میں سینیٹ امیدواروں کو مقابلہ منتخب کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرعظم پاکستان نے پرویز الٰہی سے سیاسی صورتحال اور اعتماد کاووٹ لینے پر مشاورت کی ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ بطور اتحادی آپ کے ساتھ ہیں اوررہیں گے ، وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -