پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے متعلق تجاویز تیار کرلیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے متعلق تجاویز تیار کرلیں ،پیپلزپارٹی خصوصی اجلاس پر تجاویز پی ڈی ایم کو پیش کرے گی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی پی کی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے باوجود ایوان میں رہنے کی تجویزہے،پی پی کی خصوصی اجلاس میں پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کی تجویز ہے، پی پی کی خصوصی اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اورباہر احتجاج کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم این ایز کے اسلام آبادچھوڑنے پر پابندی عائد کردی ،پی پی نے ایم این ایز کو چھ مارچ تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی،خصوسی اجلاس سے متعلق حتمی فیصلے پی ڈی ایم قیادت کرے گی ۔