شاہنواز دھانی نے اپنے جشن سٹائل کا راز بتادیا

شاہنواز دھانی نے اپنے جشن سٹائل کا راز بتادیا
شاہنواز دھانی نے اپنے جشن سٹائل کا راز بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی نے وکٹ لینے پر فون اٹھانے کے اپنے منفرد جشن سٹائل کا راز بتادیا۔

اننگز بریک میں رمیز راجہ سے بات چیت کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے بتایا کہ انہیں جشن کا سٹائل دینے میں کارلوس بریتھ ویٹ کا بڑا ہاتھ ہے۔شاہنواز دھانی نے بتایا کہ پہلے میچ میں کارلوس بریتھ ویٹ نے انہیں کہا تھا کہ جب آپ پہلی وکٹ لیں گے تو ہم اس تاریخی لمحے میں آپ کے ساتھ تھوڑی ہنسی مذاق کریں گے جس سے آپ مزید پراعتماد ہوں گے۔

دھانی کے جواب میں رمیز راجہ پوچھتے ہیں کہ اس جشن کے اسٹائل کا مقصد یہی ہے کہ آپ سلیکٹرز کو کہہ رہے ہیں کہ آپ فون کال کریں میں ملک کیلئے کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔شاہنواز جواب میں یہی کہتے ہیں کہ جی ایسا ہی ہے، سب ہی میرے منفرد جشن  سٹائل کی طرف سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی دھانی کے وکٹ لینے پر جشن سٹائل کے چرچے ہیں، یہاں تک کہ پی ایس ایل کے آفیشل اکائونٹ پر بھی دھانی کی منفرد کیپشن کے ساتھ وکٹ لینے کی مختصر ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -