سینیٹ انتخابات میں شکست،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں 

سینیٹ انتخابات میں شکست،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیر اعظم کے ...
سینیٹ انتخابات میں شکست،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں 

  

اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید وفروخت کے معاملے پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیراعظم کے ریڈارپر آگئیں تاہم غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کےانتخابات میں شکست کے بعد رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں، ذرائع کا  کہنا ہے کہ  ووٹنگ کے دوران غلام بی بی بھروانہ کی نقل و حرکت مشکوک تھی۔ غلام بی بی بھروانہ کاتعلق جھنگ سے ہے۔ پی ٹی آئی سے پہلے غلام بی بی بھروانہ ن لیگ میں رہ چکی ہیں۔

دوسری جانب غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  گیلانی کوووٹ نہیں دیا، اگر ووٹ دیتی توعلی الاعلان دیتی، کسی سے ڈرنے والی نہیں۔

مزید :

سیاست -