حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے ...
حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

  

 اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -