ہماری  جدوجہد اداروں کی حمایت حاصل کرنا نہیں انہیں اپنی حد میں رکھنے کی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ہماری  جدوجہد اداروں کی حمایت حاصل کرنا نہیں انہیں اپنی حد میں رکھنے کی ہے، ...
ہماری  جدوجہد اداروں کی حمایت حاصل کرنا نہیں انہیں اپنی حد میں رکھنے کی ہے، بلاول بھٹو زرداری
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جن کو سیاست کا پتہ ہے انہیں ہماری سیاست کااندازہ ہے، ہماری جدوجہد یہ نہیں کہ ادارے ایک سے حمایت چھوڑ کر دوسرے کی شروع کردیں ، ہماری جدوجہد ہے کہ ادارے اپنے دائرہ کار میں رہیں۔

سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت اہم پی پی پی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے سے ڈرتے ہیں، عدم اعتمادکیلئے کون سی حکمت عملی اپنانی ہے اس کے بارے میں پی ڈی ایم فیصلہ کرےگی۔ ہم انہیں چین سےنہیں بیٹھنےدیں گے، ہم آپ کواین آراونہیں دیں گے، آپ کہیں نہیں بھاگ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےالیکشن سمیت ہرفورم پر حکومت کا مقابلہ کریں گے، افسوس ہے کہ عمران خان کواپنے ہی ایم این ایز پر اعتماد نہیں، عمران خان نےکہا پیسے لینے والے ارکان کاپتہ ہے، انہیں چیلنج کرتاہوں کہ ان ارکان کوجماعت سےنکالو، ہم جانتےہیں کہ کون اگلا الیکشن تیراور کون شیر کے نشان سےلڑنا چاہتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -