’’عمران خان جب سیاسی بحران کا شکار ہوتے ہیں تو آرمی چیف سے ملاقات ہو تی ہے اور ۔۔۔‘‘ سینئر صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا 

’’عمران خان جب سیاسی بحران کا شکار ہوتے ہیں تو آرمی چیف سے ملاقات ہو تی ہے ...
’’عمران خان جب سیاسی بحران کا شکار ہوتے ہیں تو آرمی چیف سے ملاقات ہو تی ہے اور ۔۔۔‘‘ سینئر صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر ہفتے کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج دوپہر میں آرمی چیف جنر ل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے ملاقات کی ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس ملاقات کے حوالے سے سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔

سید طلعت حسین کا اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ’’جب عمران خان سیاسی بحران کا شکار ہوتے ہیں تو وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات ہوتی ہے،ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان کو درپیش سلامتی خطرات زیر بحث آتے ہیں۔ کچھ دیر بعد وزیر اعظم اپنے موقف پر ڈٹ جاتے ہیں، ہم اس کو نیوٹریلیٹی کہتے ہیں۔‘‘

مزید :

قومی -