ایک اور گھریلو ملازمہ تشدد کا شکار، 11 سالہ ملازمہ کو اہل خانہ 6 ماہ تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اہل خانہ سے بھی ملنے نہ دیا

ایک اور گھریلو ملازمہ تشدد کا شکار، 11 سالہ ملازمہ کو اہل خانہ 6 ماہ تک تشدد کا ...
ایک اور گھریلو ملازمہ تشدد کا شکار، 11 سالہ ملازمہ کو اہل خانہ 6 ماہ تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اہل خانہ سے بھی ملنے نہ دیا

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقہ میں مالک مکان اور اسکی بیوی چھ ماہ تک اپنی 11 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، تشدد کے باعث بچی کے بازووں، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق گھریلو ملازمہ صدف پر مالکان عرفان اور مصباح  کی جانب چھ  ماہ سے تشدد کیا جا رہا تھا۔تشدد کا شکار بچی کو کھانا بھی نہ دیا جاتا اور گھر والوں سے بھی ملنے نہ دیا جاتا۔پولیس نےچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کرنےکے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ۔

مزید :

قومی -