وزیراعظم کے خطاب کا وقت تبدیل ، اب عمران خان قوم سے کب خطاب کریں گے ؟جانئے

وزیراعظم کے خطاب کا وقت تبدیل ، اب عمران خان قوم سے کب خطاب کریں گے ؟جانئے
وزیراعظم کے خطاب کا وقت تبدیل ، اب عمران خان قوم سے کب خطاب کریں گے ؟جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن رہنما یوسف رضا گیلانی کی فتح اور سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نےایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اُس سے قبل وزیراعظم آج شام چھ بجکر 45 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے ،اس سے قبل وزیراعظم کے قوم سے خطاب  کا وقت شام ساڑھے سات بجے بتایا گیا تھا جسے تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ  پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ  وزیراعظم شام چھ بجکر 45 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل نے ہی وزیراعظم کے خطاب کا وقت  شام ساڑھے سات بجے بتایا تھا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ الیکشن  میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار وزیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے پانچ ووٹوں سے شکست سے دوچار ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس چھ فروری بروز ہفتہ کو طلب کر لیا ہے،اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -