پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد ترجمان پی سی بی بھی میدان میں آگئے، اہم بیان دیدیا
کراچی (بلال احسن )ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 کے ملتوی ہونے کا قصور وار ٹھہرانا غلط ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ پورے ایونٹ کے دوران پشاور زلمی کے کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا، جاوید آفریدی، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے معذرت بھی کی تھی۔بعد میں جاوید آفریدی ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کی نہ صرف ٹیسٹ نیگیٹوآئے بلکہ انہوں نے سیلف آئسولیشن بھی کی ۔ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تینوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے اور پشاور زلمی کی معذرت اور اپیل کے بعد وہاب اور سیمی کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی۔
اسمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہمارے ایک پلیئر نے غلطی سے گالفر سے ملاقات کی، انگلینڈ بورڈ نے ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد انہیں اجازت دے دی تھی۔
2/2 pic.twitter.com/GICIlLdmSq
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 4, 2021