ڈکیتی اور چوری کے بعد موبائل فونز  کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے  والا گینگ گرفتار، ملزمان یہ کام کیسے کرتے تھے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

ڈکیتی اور چوری کے بعد موبائل فونز  کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے  والا ...
ڈکیتی اور چوری کے بعد موبائل فونز  کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے  والا گینگ گرفتار، ملزمان یہ کام کیسے کرتے تھے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوانکوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے  موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر  تبدیل کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ کے مطابق ملزمان کو انچارج انویسٹی  گیشن تھانہ نوانکوٹ پولیس ساجد قمر نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اویس اور اسکا ساتھی عصمت اللہ شامل ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے25 موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ملزمان عرصہ دراز سے چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فونز کا ایمی نمبر تبدیل کر رہے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ  سینکڑوں موبائلز کے IMEI نمبرز تبدیل کرچکے ہیں۔آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل ہونے سے یہ موبائل فون دوبارہ ٹریک نہیں ہوسکتا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر نوانکوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان  کیا ہے۔

مزید :

قومی -