بھارت کے گرلز ہاسٹل میں لڑکیوں کو مبینہ طورپر برہنہ کر کے رقص کروائے جانے کا انکشاف 

بھارت کے گرلز ہاسٹل میں لڑکیوں کو مبینہ طورپر برہنہ کر کے رقص کروائے جانے کا ...
بھارت کے گرلز ہاسٹل میں لڑکیوں کو مبینہ طورپر برہنہ کر کے رقص کروائے جانے کا انکشاف 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے ’جل گون ‘شہر میں واقع ہوسٹل میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لڑکیوں کو برہنہ کر کے مبینہ رقص کروانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر انیل دیش مکھ کی جانب سے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب اپوزیشن نے یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھایا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اطلاعات تھیں کہ جل گون میں واقع ہوسٹل میں کچھ پولیس اہلکارتحقیقات کیلئے داخل ہوئے لیکن انہوں ںے مبینہ طور پر کچھ لڑکیوں کو زبردستی برہنہ کر کے رقص کرنے پر مجبور کیا ۔ بھارتی میڈیا میں ایسا ویڈیو کلپ گردش کر تا رہا ہے ۔

بھارتی صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ یہ ایک نہایت افسوسناک واقعہ ہے ، چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ معاملے کی تحقیقات کرے گی اور انہیں دو دن میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، رپورٹ آنے کے بعد قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ ویڈیوز اکٹھی کر لی گئیں ہیں اور بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -