مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے کرنل  اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے کرنل  اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے کرنل  اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں دو روز کے دوران بھارتی فوج کے کرنل اور دو اہلکاروں نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرلی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک روز قبل سری نگر میں بھارتی فوج کے کرنل سندیپ بھگت نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جب کہ ایک اور واقعہ میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی تھی۔ سرینگر میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث گلے میں پھندا ڈال کرآج  خودکشی کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے  بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی تعداد 473 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -