اسحاق ڈار بڑی مشکل میں پھنس گئے، بڑا قدم اٹھالیا گیا

اسحاق ڈار بڑی مشکل میں پھنس گئے، بڑا قدم اٹھالیا گیا
اسحاق ڈار بڑی مشکل میں پھنس گئے، بڑا قدم اٹھالیا گیا
سورس:   Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تقرری  کے معاملے پر  تفتیش کیلئے 15 مارچ کو طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے اسحاق ڈار  کی تفتیش کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری اسحاق ڈار کو برطانیہ میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن اپنے آفس میں طلب کرے اور ان سے 15 مارچ کو شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی لی جائے۔ نیب کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کے طور پر سید طلعت کی مبینہ غیر قانونی تعیناتی کے خلاف تحقیقات کی جا  رہی ہیں۔

مزید :

قومی -برطانیہ -