پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ڈیرین سیمی اور وہاب ریاض کی جاوید آفریدی سے ملاقات کی خبریں ، پشاور زلمی کے مالک خود میدان میں آ گئے ،پیغام جاری کر دیا 

پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ڈیرین سیمی اور وہاب ریاض کی جاوید آفریدی سے ...
پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ڈیرین سیمی اور وہاب ریاض کی جاوید آفریدی سے ملاقات کی خبریں ، پشاور زلمی کے مالک خود میدان میں آ گئے ،پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیاہے ، میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر تی رہیں کہ ڈیرین سیمی اور وہاب ریاض نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاوید آفریدی سے ملاقات کی تھی جس پر اب پشاو ر زلمی کے مالک نے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت جاوید آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ میں نے وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی سے ملاقات کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت بھی کی جبکہ ان دونوں کھلاڑیوں کے اگلے روز کیے جانے والے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے تھے ۔ ان کا کہناتھا کہ پی ایس ایل سے متعلق تمام آپشن پی سی بی کے سامنے ہیں ، جلد ہی وہ آپشن آپ سب کے سامنے بھی آجائیں گے ۔‘‘

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں چھ کھلاڑی اور ایک میچ آفیشل شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -