اسرائیل کے لیے بری خبر ،   عالمی عدالت نے اسرائیل کے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں

اسرائیل کے لیے بری خبر ،   عالمی عدالت نے اسرائیل کے فلسطین میں جنگی جرائم کی ...
اسرائیل کے لیے بری خبر ،   عالمی عدالت نے اسرائیل کے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی  باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں،چند روز قبل عدالت کی جانب سے تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی،جس کی امریکہ اور اسرائیل نے شدید مخالفت کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی چیف پراسیکیوٹر  ’ فتوؤ بینسودا‘  نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسرائیل کے فلسطین میں جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور بغیر کسی خوف اور حمایت کے کی جائیں گی۔

چیف پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ جرائم کی تحقیقات کے لیے 2019 میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کی سرگرمیاں ٹھوس جواز مہیا کرتی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت کی جنگی جرائم کی تحقیقات کے آغاز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کا اسرائیل کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

مزید :

بین الاقوامی -