پی ایس ایل 6  ملتوی، آج کن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے؟

پی ایس ایل 6  ملتوی، آج کن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے؟
پی ایس ایل 6  ملتوی، آج کن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے؟
سورس:   Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  کھلاڑیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح بھی دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا ۔ آج اسلام آباد یونائیٹڈکےحسین طلعت اور حسن علی کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔ ان کے ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے  کہ دونوں کھلاڑیوں کو 10 روز کیلئے آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کورونا وائرس -