وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل قرآن کریم کی کس آیت کی تلاوت کی گئی ؟جانئے

وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل قرآن کریم کی کس آیت کی تلاوت کی گئی ؟جانئے
وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل قرآن کریم کی کس آیت کی تلاوت کی گئی ؟جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب سے قبل سورت النساٰء کی آیت نمبر 59 کی تلاوت اور ترجمہ پیش کیا گیا اور بعد ازاں قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی  .

وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار کی شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سے قبل وہ قوم سے خطاب کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل قرآن کریم کی سورت النساء  کی آیت نمبر 59 کی  تلاوت اور ترجمہ پیش کیا گیا  جبکہ وزیر اعظم کے خطاب سے قبل قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔وزیراعظم کے خطاب سے قبل قرآن کریم کی جس آیت کی تلاوت کی گئی اس کا ترجمہ یہ ہے: اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسولﷺ کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے حکومت والے ہیں ، پھر اگر کسی بات میں تمہارا اختلاف ہوجائے تواگر اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو اس بات کو اللہ اور رسولﷺ کی بارگاہ میں پیش کرو ۔ یہ بہتر ہے اور اس کا انجام سب سے اچھا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -