’حفیظ شیخ کو ہرا کر میرے سر پر اعتماد کے ووٹ کی تلوار لٹکا کر یہ کام کرنے کی کوشش کی گئی‘ وزیر اعظم کھل کر بول پڑے

’حفیظ شیخ کو ہرا کر میرے سر پر اعتماد کے ووٹ کی تلوار لٹکا کر یہ کام کرنے کی ...
’حفیظ شیخ کو ہرا کر میرے سر پر اعتماد کے ووٹ کی تلوار لٹکا کر یہ کام کرنے کی کوشش کی گئی‘ وزیر اعظم کھل کر بول پڑے
سورس:   Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حفیظ شیخ کو الیکشن ہرا کر دراصل ان کے سر پر اعتماد کے ووٹ کی تلوار لٹکا  کر این آر او حاصل کرنے کی کوشش کی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے تمام سیاسی جماعتیں اوپن بیلٹ کے حق میں تھیں لیکن ہم نے اوپن بیلٹ کرانا چاہا تو ان سب جماعتوں نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر زور زور سے کہا کہ اوپن بیلٹ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے  اوپن بیلٹ کی مخالفت اس لیے کی کیونکہ انہوں نے حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں پیسہ چلانا تھا تاکہ  حفیظ شیخ کو ہرایا جاسکے۔ ’حفیظ شیخ نے الیکشن ہارنا تھا تو یہ سامنے آنا تھا کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں اکثریت ختم ہوگئی  ہے، ا ب اگلا قدم یہ ہوگا کہ اعتماد کے ووٹ کی تلوار میرے اوپر لٹکا کر این آر او حاصل کریں۔‘

مزید :

اہم خبریں -قومی -