سعودی شہروں پر حوثی باغیوں کے حملے ، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل نے  دنیا بھر کے علماء اور خطباء سے بڑی اپیل کردی

 سعودی شہروں پر حوثی باغیوں کے حملے ، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل نے ...
 سعودی شہروں پر حوثی باغیوں کے حملے ، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل نے  دنیا بھر کے علماء اور خطباء سے بڑی اپیل کردی

  

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل نے  دنیا بھر کے علماء ،آئمہ اور خطباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پانچ  مارچ کو خطبات جمعۃ المبارک میں سعودی عرب کے شہریوں اور شہروں پر حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کے خلاف قرار دادیں منظور کریں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل نے دنیا بھر کے علماء ،آئمہ ، ، خطباء سے اپیل کی ہے کہ  پانچ  مارچ کے خطبات جمعۃ المبارک میں سعودی عرب کی عوام اور قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کریں کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے اقدامات اٹھائیں، سعودی عرب کے دفاع سلامتی اور استحکام کیلئے پوری امت مسلمہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام اور افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

دوسری طرف پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا محمد خان لغاری، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ طاہر الحسن ، علامہ زبیر عابد، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا سعد اللہ شفیق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کی اپیل پر ملک بھر کے علماء و مشائخ کی طرف سے سعودی عرب کی عوام اور قیادت کی تائید و حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -