’ جس کو چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے‘ مفتاح اسماعیل نے جوابی وار کردیا

’ جس کو چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے‘ مفتاح اسماعیل نے ...
’ جس کو چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے‘ مفتاح اسماعیل نے جوابی وار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جنہیں چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوں روپے لے کر اپنے پارٹی ٹکٹ نہ بیچا کریں۔

وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے نہیں ان کے اپنے ارکان نے انہیں ہروایا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ اگر نہیں جیتیں گے تو اسمبلی تحلیل کردیں گے، جس کو چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے، ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت اب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی،انہوں نے 132 ارب روپے میں بی آر ٹی بنائی۔

مزید :

قومی -