کیا عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دلچسپ بات کہہ دی

کیا عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے؟ سینئر صحافی سہیل ...
کیا عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دلچسپ بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے  کہ وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ درست ہے، وزیر اعظم کے منہ کو دیکھ کر سب لوگ ووٹ دے دیتے ہیں، ایسا نہیں  لگتا کہ لوگ عمران خان کی شکل دیکھ کر باغی ہوجائیں گے۔

وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن پر تنقید کے حوالے سے سہیل وڑائچ نے کہا کہ سیاستدان کو  یہ سوٹ کرتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی بوری کو مکا ماریں، دوسری جانب ادارے کسی کو جواب نہیں دے سکتے  اسی لیے وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کو نشانے پر رکھا۔