برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مدد کے لیے فرلو سکیم کو ستمبر کے آخر تک بڑھا دیا گیا

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مدد کے لیے فرلو سکیم کو ستمبر کے آخر تک بڑھا ...
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مدد کے لیے فرلو سکیم کو ستمبر کے آخر تک بڑھا دیا گیا

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانوی حکومت کے چانسلر رشی سنک نے کہا ہے کہ فرلو سکیم  کو ستمبر کے آخر تک بڑھایا جائے گا تاکہ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کی جاسکے۔رشی سنک نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ وبائی مرض میں کام نہیں کرسکتے ان کی مدد کے لیے ملازمین کی اجرت کا 80فیصد ادا کرتی ہے جو کافی مدد گار سکیم ہے۔اس سکیم کے تحت چھ لاکھ ملازمت پیشہ افراد بھی سرکاری مدد کے اہل ہوں گے ۔ لیبر پارٹی نے اس پر کہا کہ امدادی سکیموں میں توسیع مہینوں پہلے کرنی چاہئے تھی لیکن حکومت نے یہ کام تاخیر سے شروع کیا۔

کورونا وائرس میں ملازمتیں برقرار رکھنے والی اس سکیم نے گزشتہ سال مارچ کے آغاز سے اب تک 11 ملین سے زیادہ ملازمتوں کا تحفظ کیا ہے اور اپریل کے آخر میں اسے بند ہونا تھالیکن ابھی تک یہ سکیم جاری ہے۔ حکومت کی اس کاوش کو تمام سماجی حلقوں نے بہت اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -