سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ محمد مالک کا ایسا دعویٰ کہ عمران خان اور عثمان بزدار دونوں ہی پریشان ہوجائیں

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ ...
سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ محمد مالک کا ایسا دعویٰ کہ عمران خان اور عثمان بزدار دونوں ہی پریشان ہوجائیں
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم پنجاب میں تحریک عدم اعتماد ہوگا، یہ اپوزیشن کی سٹریٹجی کا حصہ ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب اوور ری ایکشن تھا۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں کہ کس طرح جیت ہوئی؟ وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی ہدفِ تنقید بنایا، انہیں ہٹانے کا طریقہ کار موجود ہے لیکن کیا حکومت انہیں ہٹانے کیلئے کوئی قدم اٹھائے گی؟

محمد مالک نے کہا کہ مسئلہ وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں ہے بلکہ اب اپوزیشن اپنی سٹریٹجی کے تحت اگلا قدم اٹھائے گی اور ان کے خلاف پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ پنجاب میں بلا مقابلہ انتخاب کے وقت سب کے درمیان  یہ انڈر سٹینڈنگ ہوئی تھی کہ  اگر گیلانی جیت جاتے ہیں تو اپوزیشن  پنجاب کے اندر موو کرے گی، پنجاب میں اگر ایسے حالات بن جائیں جس کے باعث مشترکہ امیدوار لانے کی ضرورت پڑی تو پرویز الہٰی کو سامنے لایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -