سینیٹ میں حکومت کی ناکامی، کیا اب پنجاب میں تبدیلی  لائی جائے گی؟ مجیب الرحمان شامی، سہیل وڑائچ اور حبیب اکرم نے دلچسپ باتیں کردیں

سینیٹ میں حکومت کی ناکامی، کیا اب پنجاب میں تبدیلی  لائی جائے گی؟ مجیب ...
سینیٹ میں حکومت کی ناکامی، کیا اب پنجاب میں تبدیلی  لائی جائے گی؟ مجیب الرحمان شامی، سہیل وڑائچ اور حبیب اکرم نے دلچسپ باتیں کردیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد اپوزیشن پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائے گی  تاہم  سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ، سہیل وڑائچ اور حبیب اکرم نے ان سے اتفاق نہیں کیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب کے آج تک کے بہترین وزرائے اعلیٰ میں سے ایک ہیں،  وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور اپنے اہداف حاصل کرسکتے ہیں، کیا ایسا ممکن ہوگا کہ عمران خان اس پر تیار ہوجائیں گے؟یہ سوالات موجود ہیں جن کے سوالات ڈھونڈنے ہوں گے۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بھی محمد مالک کی بات سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ عمران خان پنجاب میں تبدیلی کیلئے تیار نہیں ہوں گے، پنجاب میں تبدیلی کی تجویز آصف زرداری کی تھی لیکن میاں نواز شریف نہیں مان رہے تھے۔ پنجاب کے اندر سیاسی تبدیلی نہیں آئے گی، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ملے گی تو ہی چوہدری آگے بڑھیں گے۔

تجزیہ کار حبیب اکرم کے مطابق اگر وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد پنجاب میں تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی تو یہ ممکن نہیں ہوگا، اس کیلئے آپ کو وزیر اعظم کو ہی مشکل میں ڈالنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ  محمد مالک نے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد پنجاب میں تبدیلی  لائی جائے گی۔ پنجاب میں بلا مقابلہ انتخاب کے وقت اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ اگر عثمان بزدار کی جگہ کوئی مشترکہ امیدوار لانا پڑا تو وہ چوہدری پرویز الہٰی ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -