سابقہ بیوی کی رہائش گاہ کے متلاشی مرد نے بیٹی کوروک لیا، پھر بھی پتہ معلوم نہ ہوا تواس کیساتھ ایسا کام کردیا کہ آ پ کو بھی دکھ ہوگا

سابقہ بیوی کی رہائش گاہ کے متلاشی مرد نے بیٹی کوروک لیا، پھر بھی پتہ معلوم نہ ...
سابقہ بیوی کی رہائش گاہ کے متلاشی مرد نے بیٹی کوروک لیا، پھر بھی پتہ معلوم نہ ہوا تواس کیساتھ ایسا کام کردیا کہ آ پ کو بھی دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں اپنی سابق بیوی کی رہائش گاہ کا پتہ نہ بتانے پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق ترک شہر بالیکیسر کے رہائشی 69مصطفی علی یلمز نامی شخص سے اس کی بیوی طلاق لے چکی تھی۔ دونوں کی 28سالہ بیٹی گلنار یلمز ایک ڈاکٹر تھی جو اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ مل کر ایک امتحان کی تیاری کرنے کے لیے اپنی گاڑی میں دوسرے شہر انطالیہ جا رہی تھی۔ 
مصطفی نے اس کی گاڑی میں جی پی ایس ٹریکر لگوار کھا تھا، چنانچہ اس نے ٹریکر کی مدد سے اپنی گاڑی میں اس کا پیچھا کیا اور گلنار کی گاڑی کے پاس پہنچ کر اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر سے گلنار کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر رک گئی۔ مصطفی نے گلنار کو گاڑی سے باہر نکالا اور اس سے پوچھا کہ اس کی ماں کہاں رہ رہی ہے؟ جب گلنار نے اپنی ماں کا پتہ بتانے سے انکار کیا تو ملزم نے گلنار پر فائرنگ کر دی۔ ملزم نے اپنی بیٹی کو 20گولیاں ماریں، جن میں سے 11اس کے سر میں لگیں۔اس سفاک باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -