ایک کار حادثہ جس کی وجہ سے ایک شادی شدہ خاتون کی بے وفائی پکڑی گئی

ایک کار حادثہ جس کی وجہ سے ایک شادی شدہ خاتون کی بے وفائی پکڑی گئی
ایک کار حادثہ جس کی وجہ سے ایک شادی شدہ خاتون کی بے وفائی پکڑی گئی

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں کار حادثے کی وجہ سے ایک شادی شدہ خاتون کی بے وفائی پکڑی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق ایڈنا نامی اس خاتون کا تعلق میکسیکو کے شہر سالٹیلو سے ہے جس نے راﺅل نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ وہ اپنے اس بوائے فرینڈ کے ساتھ کار میں جا رہی تھی کہ اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، جس پر پولیس نے اس کے شوہر کو کال کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق گاڑی ایڈنا چلا رہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث وہ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں ایڈنا اور اس کا آشنا شدید زخمی ہو گئے۔ ہائی وے پولیس کی طرف سے کال کیے جانے پر جب ایڈنا کا شوہر موقع پر پہنچا اور اسے اپنی بیوی کی بے وفائی کا علم ہوا تو اس نے بیوی کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔ جھگڑے میں ایڈنا کا آشنا بھی کود پڑا اور دونوں مرد باہم گتھم گتھا ہونے لگے تاہم پولیس نے مداخلت کرکے بیچ بچاﺅ کرا دیا۔ 

پولیس کے مطابق ایڈنا نے ابتدائی طور پر اپنے ساتھ موجود شخص کے متعلق پولیس سے جھوٹ بولا تاہم بعد ازاں اعتراف کر لیا کہ وہ اس کا بوائے فرینڈ تھا۔ جھگڑے کے بعد ایڈنا اپنے شوہر کے ساتھ گھر چلی گئی اور راﺅل کو پولیس نے وہیکل انفریکشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -