کسی کے گھر یا دفتر میں تکیے اور کشن دیکھ کر بھی اس کی شخصیت سے متعلق جاننا ممکن مگر کیسے؟ معروف ماہر نفسیات نے بتادیا

کسی کے گھر یا دفتر میں تکیے اور کشن دیکھ کر بھی اس کی شخصیت سے متعلق جاننا ...
کسی کے گھر یا دفتر میں تکیے اور کشن دیکھ کر بھی اس کی شخصیت سے متعلق جاننا ممکن مگر کیسے؟ معروف ماہر نفسیات نے بتادیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم تکیے اور کشن آرام کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم اب ایک ماہر نفسیات نے ان کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق لی چیمبرز نامی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ تکیے اور کشن لوگوں کی شخصیت کے متعلق بھی بہت کچھ بتاتے ہیں۔ بیڈ پر تکیوں کے سلیقے سے رکھنے ہونے یا بکھرے پڑے ہونے سے اور ان کے صاف ستھرے یا گندے ہونے سے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ معلوم کیا جا سکتا ہے۔
لی چیمبرز کا کہنا تھا کہ جس شخص کے بیڈروم میں تکیے اور کشن ترتیب سے رکھے ہوں وہ عمل پسند اور اچھے کردار کا مالک ہوتا ہے۔ جس شخص کے تکیے اور کشنز سائز کے لحاظ سے رکھے گئے ہوں وہ مسابقتی مزاج کا مالک ہوتا ہے۔ جس آدمی کے تکیے مختلف سمتوں میں رکھے ہوں وہ تخلیقی صلاحیتوں کا مالک اور افراتفری کو پسند کرنے والا آدمی ہوتاہے۔ جس شخص کے تکیے اور کشن بے ترتیب ہوں، ایسا آدمی اپنی ذات کا بہت خیال رکھنے والا ہوتا ہے۔ ایسے لوگ صبح اٹھ کر تکیوں کو درست نہیں کرتے بلکہ وہ جہاں ہوتے ہیں وہیں پڑے رہنے دیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -