کویت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی، بڑی مشکل حل

کویت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی، بڑی مشکل حل
کویت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی، بڑی مشکل حل
سورس: Wikimedia Commons

  

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے غیرملکیوں کے لیے ویزا ٹرانسفر پر عائد پابندیاں نرم کر دیں۔ گلف نیوز کے مطابق کویت کے ادارے پبلک اتھارٹی فار مین پاور کی طرف سے ویزا ٹرانسفر پر عائد پابندیاں نرم ہونے کے بعد کویت میں سرکاری ملازمت کرنے والے غیرملکی اپنی نوکری پرائیویٹ سیکٹر میں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔ یہ سہولت ’ڈیپنڈنٹ ویزا‘ کے حامل لوگوں کے لیے بھی میسر ہو گی۔

ان پابندیوں میں نرمی کے بعد غیرملکیوں کو ایک سیکٹر سے دوسرے میں جاب منتقل کرنے کی بھی اجازت ہو گی تاہم ان کے لیے جاب ٹرانسفر کروانے سے پہلے اپنے سابق ملازمت دہندہ سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔رپورٹ کے مطابق قبل ازیں کویت میں زراعت، ماہی گیری، کوآپریٹو سوسائٹیز، فری ٹریڈ زون اور گریزنگ سمیت 6سیکٹرز میں کام کرنے والے غیرملکیوں کو کسی صورت اپنے ملازمت دہندہ کو چھوڑ کر کسی اور کے پاس ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ اب ان سیکٹرز میں کام کرنے والے غیرملکی بھی ایک سے دوسری جگہ نوکری کر سکیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -