واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا

  

کیلی فورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ہر چیٹ کے لیے الگ وال پیپر لگانے کا فیچر متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کو لانچ کرنے کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا تاہم اب یہ فیچر تمام  صارفین کو دستیاب ہے۔اس سے قبل صارفین واٹس ایپ چیٹ کے لیے  صرف ایک ہی وال پیپر استعمال کرسکتے تھے۔

سیکیورٹی فیچرز میں تبدیلی کے اعلان کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا تھا،جس کے بعد لاکھوں صارفین دیگر  ایپس پر شفٹ ہوگئے تھے ، تاہم اب صارفین کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -