قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست پر 7 ووٹ کیوں مسترد ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں سینیٹ کے جنرل نشست کے لیے سات ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔
جیو نیوز نے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیے، چار بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کا نشان لگایا جبکہ دو بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنےکی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے امیدوار حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دیدی تھی۔