’میں اگر کہوں ‘گانے پر عاشر وجاہت پر تنقید کا طوفان ، میمز بننے لگیں، نوجوان گلوکار نے  ’جگتوں ‘کا ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی داد دیں گے

’میں اگر کہوں ‘گانے پر عاشر وجاہت پر تنقید کا طوفان ، میمز بننے لگیں، نوجوان ...
’میں اگر کہوں ‘گانے پر عاشر وجاہت پر تنقید کا طوفان ، میمز بننے لگیں، نوجوان گلوکار نے  ’جگتوں ‘کا ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی داد دیں گے
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے صاحبزادے عاشر وجاہت کو اپنے ایک گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے تاہم انہوں نے اس تنقید کے جواب میں اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں گے اور اپنے آپ کو مزید بہتر کریں گے۔

نوجوان گلوکار عاشر وجاہت نے فیس بک پر اوم شانتی اوم فلم کا گانا ’میں اگر کہوں‘ گاتے ہوئے کی اپنی ویڈیو شیئر کی۔ گانے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی اس پر میمز بننے لگیں اور لوگوں نے نوجوان گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنانا  اور انہیں طرح طرح کی باتیں سنانا شروع کردیں۔ 

بعض لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے عاشر وجاہت کی حمایت کی اور نہ صرف ان کے گانے کو پسند کیا بلکہ ان پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

لوگوں کی تنقید حد سے بڑھی تو عاشر وجاہت خود میدان میں آگئے اور لوگوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گانے پر جس طرح کے تبصرے کیے گئے ہیں اس کے بعد وہ اس بات کیلئے پر عزم ہوگئے ہیں کہ دل و جان سے اپنے خواب کی تکمیل کریں۔ ’ اگر میں یہ کمنٹس دو سال پہلے پڑھتا تو یہ مجھ پر واقعی اثر انداز ہوتے ، شاید مجھے ڈپریشن میں دھکیل دیتے لیکن آج میں یہ سب پڑھ کر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ان پر قہقہے لگاتا ہوں، مجھے اس بات کی تحریک ملی ہے کہ جس کام سے پیار کرتا ہوں اس کیلئے اور زیادہ کروں۔‘

عاشر وجاہت نے بھدے تبصرے کرنے والوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، خوشی ہے کہ میرے گانے نے آپ کو ہنسی کا موقع  دیا، لگے رہو بوائز۔‘

مزید :

تفریح -